اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں کرفیو اٹھائے جانے کے ساتھ ہی گزشتہ روز اتوار کو متعدد مقامات پر رام بن میں کی گئی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پتھرائو ،جوابی پتھرائو، شلنگ ،ربڑ فائرنگ اور پیلٹ شلنگ کے نتیجے میں 10اہلکاروں سمیت 50افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران وادی میں کل تیسرے روز بھی فقیدالمثال ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوئی۔ شہر سرینگر میں 2روز تک سخت ترین کرفیو کے بعد اتوار کو کرفیو اٹھا لیا گیا جس کے بعد کئی علاقوں میں پرتشدد احتجاج ہوا۔














